مریم نواز چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کے عہدے سے مستعفی

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پی ایم یوتھ لون پروگرام کی چیئرپرسن کے عہدے سے رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائيکورٹ میں مريم نواز کو یوتھ لون پروگرام کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے انہیں عہدہ چھوڑنے کیلئے جمعہ تک مہلت دی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس منصور نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیا عہدہ خاندانی افراد میں ہی رہنا ضروری ہے، کیا میں اپنے باورچی کو فوکل پرسن قرار دیکر عہدے پر لگا سکتا ہوں؟، کل وزیراعظم کسی ان پڑھ شخص کو اس عہدے پر تعینات کردیں تو کیا ہوگا؟۔ سماء

migrant

resources

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div