پی ٹی آئی اور پی اے ٹی نے وارنٹ گرفتاری کو سیاسی دباؤ قرار دیدیا

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پی ٹی آئی اور پی اے ٹی نے وارنٹ گرفتاری کو سیاسی دباؤ قرار دے دیا، رحیق عباسی کہتے ہیں کہ ڈرنے والے نہیں، نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اس قسم کا وارنٹ پاکستانیوں کی توہین ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کوئی وارنٹ جاری نہیں ہوئے۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے پی اے ٹی کے رہنماء رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین وارنٹ کا جائزہ لیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالتیں اب تک خاموش ہیں، ہمیں وارنٹ گرفتاری سے نہیں ڈرایا جاسکتا، ڈاکٹر طاہر القادری حسب پروگرام پاکستان آئیں گے۔

رہنماء پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کوئی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے، اس قسم کا وارنٹ پاکستانیوں کی توہین ہے، حکومت سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے، ماتحت عدالتوں میں کرپشن پھیلی ہوئی ہے۔ سماء

tariff

crescent

melbourne

Tabool ads will show in this div