میری گرفتاری حکومت کو بھاری پڑے گی: عمران خان

اسلام آباد: کپتان نے وارنٹ گرفتاری کو خوشخبری قرار دے دیا۔ آزادی دھرنے سے خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ ضمانت نہیں کرائیں گے۔

اسلام آباد کے سرد ماحول میں سیاسی گرما گرمی عروج پر آگئی جب کپتان نے وارنٹ گرفتاری پر ضمانت نہ کرانے کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی میاں صاحب کو خبردار بھی کر دیا کہ گرفتاری بھاری پڑے گی ۔

شاہراہ دستور پر آزادی دھرنے سے خطاب میں انہوں نے وارنٹ گرفتاری کو خوشخبری قرار دے دیا۔

عمران خان نے یہ بھی بتا دیا کہ ہفتے کو ساہیوال اور اتوار کو جہلم میں سونامی کی طاقت دکھائیں گے۔ اور پھر میاں صاحب کا ٹمپریچر چیک کریں گے۔

کپتان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پی ٹی وی حملے کا میچ فکس تھا۔ اندر کے لوگ ملوث تھے۔ پی ٹی آئی کے کسی کارکن نے حملہ نہیں کیا۔ سماء

Video

tariff

crescent

عمران خان

Tabool ads will show in this div