ایف سی کی بڑی کارروائی،شرپسند ہلاک
کوئٹہ: ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایف سی کی بروقت کارروائی سے شرپسند مارا گیا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں فرنٹئیر کانسٹیبلری (ایف سی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی۔ بروقت اطلاع پر ایف سی کی نفری نے پہنچ کر کارروائی کی جس کے دوران شرپسند مارا گیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک شرپسند کی شناخت ہو گئی ہے جس کا نام ظفر بگٹی اور تعلق تعلق کالعدم بی آر اے سے تھا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی کے دوران 5 کلو گرام وزنی بم بھی برآمد کیا گیا۔ سماء