چودہ سالہ لڑکے نے اسٹور کو آگ لگا ڈالی

bloggg-32 فلوریڈا : جنوبی کیلیفورنیا میں 14 سالہ لڑکے نے وال مارٹ کے اسٹور میں سگریٹ لائیٹر سے آگ لگا دی،جس سے 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگیا۔  جنوبی کیلی فورنیا میں 14 سالہ لڑکے نے وال مارٹ کے اسٹور میں سگریٹ لائیٹر سے آگ لگا دی، جس سے 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگیا۔ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ باراسٹو نامی علاقے میں لڑکے نے وال مارٹ کے آرٹ اینڈ کرافٹ نامی سیکشن میں سگریٹ لائیٹر سے آگ لگائی جس کو ابتدائی طور پر وال مارٹ کے ملازمین نے فائر ایکسٹینگوئیشر سے بجھانے کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر فائر فائیٹرز طلب کر لئے گئے۔ walmart-suppliers-grapple-with-challenge-of-made-in-usa-labels-2015-7 پانی بجھانے میں پانی کے استعمال اور آگ کے باعث وال مارٹ کا دس لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگیا، پولیس نے اسٹور کے خفیہ کیمروں کی مدد سے اسکوٹر پر آنے والے لڑکے کا پتہ چلایا جس کو اسٹور کی قریبی گلی سے گرفتار کر کے نابالغوں کے اصلاحی ہال منتقل کر دیا گیا۔ سماء

walmart

Tabool ads will show in this div