ٹیکنالوجی

ہیکرز نے یاہو کے 50 کروڑ اکاؤنٹس سے معلومات چوری کرلیں

Goodbye_Yahoo.0 فلوریڈا : مشہور و معروف سرچ انجن یاہو سے ہیکرز نے 50 کروڑ اکاؤنٹ ہولڈروں کی معلومات چوری کرلی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چوری ہونے والے ڈیٹا میں نام، اِی میل ایڈریس، ٹیلی فون نمبر، تاریخ پیدائش، پاس ورڈ، اور اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی تصدیق کرنے والے سکیورٹی سوالات شامل ہیں۔ دوسری جانب یاہو حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے بڑے تعطل کے باعث پچاس کروڑ صارفین کی ذاتی معلومات چوری ہوئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ڈیٹا چوری ہونے کے اس معاملے کا انکشاف جمعرات کو ہوا، جو مشکل میں گھرے انٹرنیٹ کے اس ادارے کو لگنے والا تازہ ترین جھٹکا ہے۔ ہیکنگ کا واقعہ سال 2014 کے اختتام میں پیش آیا۔ یاہو نے اِس ہیکنگ کا ذمہ دار ’’حکومتی سرپرستی والے عناصر‘‘ پر لگایا ہے۔ یاہو نے اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ ہیکنگ سے بچنے کیلئے اپنے پاس ورڈ تبدیل کردیں۔ سماء

accounts

search engine

email addresses

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div