ایم کیو ایم کو خوش آمدید کہتا ہوں،عمران خان

IMRAN KHAN SOT KHI 24-09 کراچی : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایم کیو ایم سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، ایم کیو ایم کی بہت سی چیزیں ہمارے سے ملتی ہیں۔ کراچی آمد پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے خود کو بانی سے الگ کرلیا ہے، لہٰذا اب ہمارا ایم کیو ایم سے کوئی مسئلہ نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یم کیو ایم پاکستان کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں، جب کہ ہماری بہت سی چیزیں ایم کیوایم سے ملتی ہیں، الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کی اس کے خلاف کراچی کا جلسہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما مارچ کے لیے پورے ملک سے لوگوں کی شمولیت کےلیے لوگوں کو جمع کرناہے اور رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لئے کراچی والوں کو دعوت دینے آیا ہوں، امید ہے کہ کراچی سے بڑی تعداد میں افراد  مارچ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج مقبولیت کی بلندیوں پر ہے،30 تاریخ کو لوگ دیکھیں گے کہ تحریک انصاف کی طاقت کتنی ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

RAIWAND

Tabool ads will show in this div