کوٹ رادھا کشن: مسیحی جوڑے کا قتل، ن لیگی ایم پی اے کی موجودگی کا انکشاف

اسٹاف رپورٹ

لاہور : کوٹ رادھا کشن واقعہ کے تانے بانے حکمراں جماعت سے ملنے لگے ہيں، ایم پی اے محمد انيس کا موقع پر موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مرکزی ملزم رياض کمبوہ کو بچانے کیلئے لواحقين کو 50 لاکھ روپے کی پيشکش بھی کی جارہی ہے۔

کوٹ رادھا کشن واقعے کا ايک اور کردار سامنے آگيا، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے انيس قريشی کی موقع پر موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفتيشی ذرائع کے مطابق مسيحی جوڑا تشدد کے باعث بيہوشی کی حالت ميں تھا تو موقع پر مشتعل لوگوں سے بھری جو آخری ٹرالی پہنچی، اس ميں حکمراں جماعت کے ايم پی اے انيس قريشی بھی موجود تھے، تاہم انيس قريشی نے چیئرمین وزيراعلیٰ انسپکشن ٹيم کو اپنے بيان ميں کہا ہے کہ وہ موقع پر تاخير سے پہنچے جب مسيحی جوڑے کو جلايا جاچکا تھا۔

تحقيقاتی رپورٹ ميں ن ليگ کے سابق کونسلر رياض کمبوہ کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرايا جاچکا ہے ليکن اسے اب تک گرفتار نہيں کيا گيا، ذرائع کے مطابق رياض کمبوہ کو بچانے کیلئے بھی انيس قريشی ہی سرگرم ہيں اور ملزم کا نام چھپانے کیلئے لواحقين کو 50 لاکھ روپے کی پشکش بھی کی جارہی ہے، تاہم ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ واقعے ميں مدعی پنجاب حکومت اور پوليس ہے اس لئے کسی ذمہ دار کے بچنے کا امکان نہيں ہے۔

چیئرمین وزيراعلیٰ انسپکشن ٹيم نے اپنی تحقيقاتی رپورٹ ميں مسيحی جوڑے کو بے گناہ قرار ديتے ہوئے پوليس سميت واقعے ميں ملوث تمام کرداروں کو ذمہ دار قرار ديا ہے۔ سماء

Ayan Ali

پی

Murder

saturday

squads

modi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div