کراچی،پولیس موبائلزپرفائرنگ اورکریکرحملہ،اےایس آئی جاں بحق،5زخمی
ویب ایڈیٹر:
کراچی : صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس موبائل پر فائرنگ اور کریکر حملے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں فوراً موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اے ایس آئی ارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ 2 شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب تبت سینٹر کے قریب بھی پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، جب ایم اے جناح روڈ پر تبت سنٹر کے قریب نامعلوم ملزمان پریڈی تھانے کی موبائل پر کریکر حملہ کرکے فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار وں حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر کریکر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔ سماء