افغان صدراشرف غنی دوروزہ دورےپرآج پاکستان پہنچ گئے

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد  :  افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اسلام آباد  آمد پر سینیر مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز اور وفد نے افغان صدر کا استقبال کیا ۔ افغان صدر  دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ مہمان صدر کی آمد پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

نومنتخب افغان صدر اشرف غنی 30 رکنی وفد کے ہمراہ  پاکستان کے دو روزہ دورے  پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وہ  اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے، افغان صدر کے دورے میں دو طرفہ تعلقات، سیاسی مسائل، معاشی تعاون، سرحدی امور، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان کی دوبارہ تعمیر و ترقی پر بھی غور کیا جائے گا۔

مہمان صدر کی آمد کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں، ایئرپورٹ سے اسلام آباد شہر تک روڈ کو سیل کیا جائے گا، وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ایلیٹ فورس کے اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ ریڈ زون میں ڈی چوک کے اطراف پولیس کی مزید نفری تعینات ہوگی، سیکیورٹی خدشات کے باعث دھرنے کے شرکاء کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سماء

games

demand

spark

Tabool ads will show in this div