ججز نظر بندی کیس،سابق صدرمشرف کو پھر ایک دن کی استثنیٰ

اسٹاف رپورٹ


راول پنڈی   :    ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
 
انسداد   دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر   عباس زیدی نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت کو   بتایا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف بیمار ہیں اور ان کو سنگین سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر سابق صدر مشرف کو سیکیورٹی خدشات اور بیماری کے باعث مستقل استثنیٰ کی درخواست پر بحث ہوگی،مقدمے کی اگلی سماعت پانچ دسمبر کو ہوگی۔ سماء

کی

کو

Shahid Afridi

ایک

ahmadinejad

banking

Tabool ads will show in this div