کیا پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنا پڑے گا؟

8

ممبئی : بھارتی انتہاء پسندوں کے ایک گروپ نے پاکستانی اداکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی انتہاء پسند گروپ مہاراشٹرا ناونرمان سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑ دیں بصورت دیگر تنظیم انہیں خود باہر نکال دے گی۔

پاکستانی فنکار فواد خان، علی ظفر، ماہرہ خان، راحات فتح علی خان، عمران عباس اور ماوریٰ حسین ان دنوں بھارتی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اڑی کے آرمی کیمپ پر حملے کے دوران 18 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مزید اضافہ ہوگیا۔

8a

غلام علی

چند ماہ قبل شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث معروف غزل گائیک غلام علی ممبئی میں غزل محفل میں پرفارم نہیں کرسکے تھے۔

8b

فواد خان

پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں ایک انوکھے کردار میں نظر آئیں گے، فلم کے کچھ مناظر جاری کردیئے گئے ہیں جو شائقین کی توجہ حاصل کررہے ہیں، اس کے علاوہ وہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے ساتھ ایک فلم سائن کی ہے جبکہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ فواد خان آئندہ سیزن میں کافی ود کرن کے پہلے مہمان ہوں گے، تاہم فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

8c

علی ظفر

پاکستانی گلوکار پلس اداکار علی ظفر جو تیرے بن لادن، میرے برادر کی دلہن اور کل دل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، وہ آئندہ گوری شندے کے نئے پراجیکٹ ڈیئر زندگی میں نظر آئیں گے، ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان بھی فلم کا حصہ ہیں، بالی ووڈ میں یہ خبریں بھی گرم ہیں کہ یش راج فلمز علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال کو بھی لانچ کرنے والی ہے۔

8d

ماہرہ خان

کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان کی ہیروئن ہیں، جو آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

8e

راحت فتح علی خان

پاکستان کی آواز راحت فتح علی خان جو گزشتہ کئی سال سے بھارتی فلموں میں سر بکھیر رہے ہیں، ان کے پاس اب بھی کئی بڑی فلموں کے گانے ہیں۔

8f

ماورا حسین

پاکستانی ٹی ڈراموں سے شہرت پانے والی ماوریٰ حسین بھی بھارتی فلم صنم تیری قسم سے اپنا ڈیبیو کرچکی ہیں، کئی بڑے نام انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

8g

عمران عباس

پاکستان ٹی وی ڈراموں کا ایک اور مشہور نام عمران عباس بھی بھارتی فلموں جاں نثار اور کریچر تھری ڈی میں کام کرچکے ہیں، کرن جوہر کی اے دل ہے مشکل میں خصوصی طور پر نظر آئیں گے۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

فلمیں

GHULAM ALI

Fawwad Khan

Ali Zaffar

Tabool ads will show in this div