سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا

Wedding-Gold-Jewelry-Designs-2016-for-Girls کراچی : صرافہ ایسوی سی ایشن کی جانب سے سونے کی قیمت میں 94 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 52 ہزار 583 روپے کا ہوگیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 94 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 52 ہزار 583 روپے کا ہوگیا ہے۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 52 ہزار 489 روپے تھی، جو 94 روپے کے اضافے سے52 ہزار 583 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 45 ہزار 48 روپے سے بڑھ کر 45 ہزار 130 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 781 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 670 روپے پر برقرار رہی۔ سماء

jewelry

PRICE

Gold Market

10 Gram

Tabool ads will show in this div