پولیس کوعمران خان کےوارنٹ گرفتاری پرعمل کرناچاہیئے،پرویزرشید

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان انصاف کی بات کرتے ہیں'امید ہے عدالتوں میں پیش ہونگے، پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنا چاہیئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان نے اپنی تقریر میں پی ٹی وی اور سرکاری اداروں پر حملے کیلئے عوام کو اکسایا' عمران خان چاہیں تو ان کی تقریر کی سی ڈی بھی پیش کر سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا عمران خان ایک کمپنی کے مشوروں پر عمل کر رہے ہیں' کمپنی کے ہوتے ہمیں انکے کیخلاف پلان بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ پالتو جانوروں کو غیر ملکی خوراک کھلانے والے عام آدمی کی بھوک کی باتیں کر رہے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ صبح کے بھولے عمران خان گھر واپس آجائیں تو گلے لگائیں گے ۔ منتخب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ قانون سے استثنیٰ مل جائے۔ وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا 30 نومبر کے جلسے کے بارے میں فیصلہ 29 نومبر کو کریں گے' انتظار کر رہے ہیں کہ بھولا خان ماضی کی طرح 30 نومبر کے جلسے کا اعلان بھی بھول جائیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران انصاف کی بات کرتے ہیں'امید ہے عدالتوں میں پیش ہونگے۔  سماء

tariff

Tabool ads will show in this div