اڑی حملہ، اب جواب دینے کی باری بھارت کی ہے

1-3-1-750x500.jpg.pagespeed.ce.vlCVDSW0ht اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بھارت خود طے نہیں کر سکا حملہ کہاں اور کیسے ہوا،پاکستان کو بد نام کرنے کیلئے الزام لگا رہا ہے، ہم نے طے کیا ہے کہ پاکستان اڑی حملے پر کوئی جواب نہیں دے گا۔ Ch Nisar India Sot 23-09 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی جانب سے اڑی حملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے الزام لگایا، پاکستان نہیں بلکہ جواب بھارت کو دینا ہوگا۔ Uri_encounter_PTI_650 چوہدری نثار نے کہا کہ بھارت خود طے نہیں کر سکا کہ حملہ کہاں اور کیسے ہوا ،ان کے پاس خود ثبوت موجود نہیں تو پاکستان کارروائی کیا کرے؟، اڑی حملہ جاری تھا کہ بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا، تحقیقات سے قبل ہی الزام لگانا شروع کر دیا گیا، اڑی حملے پر پاکستان نہیں بلکہ بھارت کو جواب دینا ہوگا۔ سماء

CHAUDHARY NISAR ALI KHAN

ALLEGATIONS

SURGICAL STRIKES

Indian Soldiers

Pakistani Nationality

Uri Attacks

Tabool ads will show in this div