
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Ch-Nisar-India-Sot-23-09.mp4"][/video]
اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بھارت خود طے نہیں کر سکا حملہ کہاں اور کیسے ہوا،پاکستان کو بد نام کرنے کیلئے الزام لگا رہا ہے، ہم نے طے کیا ہے کہ پاکستان اڑی حملے پر کوئی جواب نہیں دے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی جانب سے اڑی حملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے الزام لگایا، پاکستان نہیں بلکہ جواب بھارت کو دینا ہوگا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ بھارت خود طے نہیں کر سکا کہ حملہ کہاں اور کیسے ہوا ،ان کے پاس خود ثبوت موجود نہیں تو پاکستان کارروائی کیا کرے؟، اڑی حملہ جاری تھا کہ بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا، تحقیقات سے قبل ہی الزام لگانا شروع کر دیا گیا، اڑی حملے پر پاکستان نہیں بلکہ بھارت کو جواب دینا ہوگا۔ سماء