حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں، متوسط طبقے کو ایوان میں پہنچانا ہوگا، فاروق ستار
ویب ایڈیٹر
کراچی : فاروق ستار کہتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ نے مہم سازی کا آغاز کردیا، متوسط طبقے کو ایوان میں پہنچانا ضروری ہے، حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتی ہے، عوام موروثی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کردیں، ملک پر سے 500 خاندانوں کا قبضہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تنظیم میں نیا خون شامل کرنے کیلئے الطاف حسین نے ہدایت دی ہے، ایم کیو ایم ملک بھر میں مہم سازی کا آغاز کررہی ہے، یہ مہم کراچی سے خیبر تک چلے گی، مائیں، بہنیں بھی مہم سازی کا حصہ بنیں گی، حکومتی طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو شمولیت کی دعوت دیتا ہوں، حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کرنیوالوں کو عوام مسترد کریں گے، غریب طبقے کا آدمی عوامی مسائل سمجھ سکتا ہے، غریب اور متوسط طبقہ ملک میں انقلاب لاسکتا ہے، متوسط طبقے کو ایوان میں پہنچانا ضروری ہے، پاکستان میں ٹیکس کا بوجھ غریب آدمی پر ہے، چاہتے ہیں کہ 500 خاندانوں کا پاکستان پر سے قبضہ ختم کرایا جائے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں 70 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیئے جاتے ہیں، ٹکٹ دیتے وقت الطاف حسین کا کوئی بھائی، بہن نہیں تھا، ایم کیو ایم کے قائد نے کبھی خود الیکشن نہیں لڑا، کسی جماعت کا سربراہ ایسا نہیں جو وزیراعظم، وزیراعلیٰ نہ بننا چاہتا ہو۔ سماء