دھرنے والوں کی گرفتاری حکومت کی انتقامی کارروائی ہوگی، یوسف رضا گیلانی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

ملتان : یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں، بلاول بھٹو نوجوانوں کے نمائندے ہیں، وقت سے پہلے انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے بہتر نہیں ہوگا، حکومت نے دھرنے والوں کی گرفتاری میں دیر کردی، اب ایسا کیا گیا تو انتقامی کارروائی ہوگی۔

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ حکومت نے بہت دیر کردی، دھرنے والوں کو اب گرفتار کیا گیا تو انتقامی کارروائی ہوگی، تشدد کی سیاست کو رد کرتے ہیں، ہم ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں، ایسا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے جس سے نقصان ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حق ہے کہ وہ جلسہ کریں، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بھٹو اور بی بی نے قربانیاں دیں، بلاول نوجوانوں کے نمائندے ہیں، الیکشن مدت سے پہلے ہوئے تو ملک کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔ سماء

Azadi March

Video

lawyers

Tabool ads will show in this div