عمران، قادری میں پھر رابطہ، مشترکہ تحریک پر اہم فیصلے کا امکان

IK Qadri Contact 1800 Isb Pkg 23-09

اسلام آباد : عوامی تحریک کو رائے ونڈ مارچ میں شریک کرنے کیلئے سیاسی رابطہ کار پھر سرگرم ہوگئے، لندن میں طاہر القادری سے رابطہ کرلیا، سیاسی کزنز کے درمیان سرد مہری کی برف پگھلنے لگی۔

سیاسی کزنز میں دوریاں مٹانے کیلئے قریبی دوست پھر متحرک ہوگئے، سیاسی رابطہ کار نے لندن میں قادری صاحب سے رابطہ کرکے رائے ونڈ مارچ کیلئے تعاون مانگ لیا۔

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعتماد میں لئے بغیر احتجاج کا اعلان کرنے پر کپتان سے بالواسطہ  شکوہ کردیا، مشترکہ تحریک چلانے کی صورت میں علامتی شرکت کا بھی اشارہ دے دیا۔

طاہر القادری کو عمران خان کی جانب سے ایک 2 روز میں براہ راست رابطے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

کپتان کی خواہش ہے کہ قادری صاحب ہر صورت خود مارچ میں شریک ہوں اور 28 ستمبر تک واپس پاکستان آئیں۔

طاہر القادری عمران خان کے رابطے کے بعد ہی وطن واپسی کی تاریخ کا فیصلہ کرینگے۔ سماء

IMRAN KHAN

tahir ul qadri

Raiwind march

Panama

Join Movement Against PMLN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div