پاکستان اور افغانستان ماضی کی تلخیاں بھلا کر نیا دور شروع کرینگے، اشرف غنی
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : افغان صدر اشرف غنی کہتے ہیں کہ آج سے خطے کی نئی تاریخ رقم کرنے کا آغاز ہوگا، پاکستان اور افغانستان ماضی کی تلخیاں بھلا کر نیا دور شروع کرینگے۔
افغان صدر اشرف غنی نے پاک افغان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2017ء تک باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر ہوجائے گا، پاکستان 95 فیصد افغان مصنوعات کو ایک دن جبکہ باقی 5 فیصد اشیاء کی کلیئرنس 2 دن میں کردے گا، اسحاق ڈار نے جو کام کیا وہ 30 سال میں نہیں ہوسکا۔
ان کا کہنا ہے کہ آج سے خطے کی نئی تاریخ رقم کرنے کا آغاز ہوگا، پاکستان افغانستان ماضی کی تلخیاں بھلاکر نیا دور شروع کریں گے۔ سماء