تحریک انصاف آج ساہیوال میں پنڈال سجائے گی

Nov 30, -0001

ساہیوال: تحریک انصاف آج ساہیوال میں پڑاؤ ڈالے گی۔ ڈی جے بٹ کی جگہ مقامی ڈی جے میوزک کا تڑکا لگائیں گے۔

ظفرعلی اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جہاں کپتان کے لئے چوبیس فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج بھی بنایا گیا ہے۔ پنڈال میں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا ۔

اسٹیڈیم کے پانچ دروازوں کے علاوہ مزید تین جگہ سے دیواریں توڑ کر راستہ بنایا گیا ہے۔ انتظامیہ نے دیواروں کی مرمت کے لئے پندرہ لاکھ روپے طلب کئے ہیں۔

اسٹیڈیم میں پچاس ہزار کے قریب افراد کی گنجائش ہے۔ جلسہ گاہ میں بیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

اس بار بھی ڈی جے بٹ دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ مقامی ڈی جے ظفر میوزک کا تڑکا لگائیں گے۔

اس اسٹیڈیم میں ستر کی دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو نے جلسہ کیا تھا۔ جس کے بعد کسی بڑی سیاسی جماعت نے یہاں جلسہ نہیں کیا۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پنڈال کھلاڑیوں سے کھچا کھچ بھرا ہو گا۔ سماء

rare

Tabool ads will show in this div