پولیس اہلکار کی خواتین پر ہوائی فائرنگ؛ کلاشنکوف بھی نکال لی

Nov 30, -0001

کراچی: کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق کراچی کے علاقے سول لائن کینٹ کے رہائشی مقتول نوجوان کاشف کے اہل خانہ لاش لینے تھانے پہنچے تو ایس ایچ او نے طیش میں آکر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کردی ۔

 

سادہ لباس میں فائرنگ کرنے والا یہ شخص فریئر تھانے کا ایس ایچ او شاہجہاں لاشاری ہے جنہوں نے نہتی خواتین کو ڈرانے دھمکانے کے لئے سرکاری اسلحے سے سر عام فائرنگ کی ۔

کاشف کی رشتے دار خواتین فائرنگ سے خوفزدہ نہیں ہوئی اور انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے لگانے شروع کردیئے ۔

ایس ایچ او صاحب کا جب پستول سے دل بھرگیا تو انہوں نے فلمی انداز میں کلاشنکوف تھام کر اسے لوڈ بھی کرڈالا ۔

اس دوران خواتین نوجوان کی لاش لینے کے لئے چیختی چلاتی رہیں لیکن ایس ایچ او ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔ نہتی اور اپنے پیارے کی لاش کا مطالبہ کرنے والی ان خواتین پر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرنے والے ایس ایچ او اتنے بے بس نظر آئے کہ انہوں نے اپنی حفاظت کے لئے رینجرز کو بھی طلب کرلیا ۔ سماء

defence

pink

psm

Tabool ads will show in this div