سندھ حکومت نے کیبل آپریٹرز کی مان لی
کراچی : کیبل آپریٹرز کے مطالبے پر سندھ حکومت نے خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی۔
چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کی سربراہی میں وفد نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی اور سیلز ٹیکس و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
مراد علی شاہ نے کیبل آپریٹرز کے مطالبے پر سندھ ریونیو بورڈ کو سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روکنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کیبل آپریٹرز سے کہا کہ وہ شہر کی خوبصورتی کیلئے زیر زمین کیبل بچھائیں۔ سماء