وزیراعظم ڈی جی آئی ایس آئی ملاقات،ملکی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر گفت گو کی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم کو ملکی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملک دشمنوں کے خلاف جاری شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون پر بریف کیا، وزیراعظم نے سیکیورٹی کیلئے آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے۔ سماء