دالوں کے منافع خوروں کےمزےآگئے

Increase In Pulses Prices Lhr Pkg 22-09

لاہور: عيد الاضحي کے بعد،لاہور سميت پنجاب بھرميں دالوں کا استعمال بڑھ گيا ہےجس کافائدہ منافع خوروں نے قيمت ميں اضافہ کرکےاٹھاياہے۔

لاہور میں دالوں کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔ چنے کي نئي فصل آنے ميں ابھي چھ ماہ باقي ہیں اوردال ، بيسن کي قيمتوں انتہائی بلندی پر پہنچ چکی ہیں۔ اس ہفتہ پہلے ايک سو بيس روپے في کلو ملنے والي چنے کي دال اب  ہول سيل ميں ايک سو چاليس روپے ميں دستیاب ہے۔سفيد چنے اور مسور کي قيمتيں بھي  بے لگام ہیں جس پر شہري پريشان ہیں۔دکاندار قيمتوں ميں اضافے کو ملک ميں دالوں کي کم پيداوار سے جوڑ رہے ہيں۔

ان کے مطابق بڑھتي ہوئي مانگ کي وجہ سے بھي قيمتيں بڑھي ہيں۔ملکي طلب پوري کرنے کے لئے مقامي پيداوار کے ساتھ ساتھ آسٹريلياء سميت دوسرے ممالک سے ہرسال تين لاکھ ٹن داليں درآمد کي جاتي ہيں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ دالوں کي درآمد سے ہي مہنگائي کا سيلاب روکا جاسکے گا۔ سماء

PUNJAB

commodities prices

utensils

Tabool ads will show in this div