گرفتاری سےنہیں ڈرتا،حملےکاالزام ثابت ہواتوسیاست چھوڑدونگا،عمران

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   کپتان جلسے میں شرکت کیلئے بنی گالہ سے ساہیوال روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے پہلے انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے  متاثرین خیبرپختونخوا حکومت کا مسئلہ نہیں، پی ٹی وی کی عمارت پر حملے کا الزام ثابت ہوگیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

ساہیوال جلسے کیلئے بنی گالہ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ گرفتاری سے نہیں ڈرتا، اگر حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے، ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ کرایا ہے تو وہ سیاست چھوڑ دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا انتظام وفاق کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران 30 لاکھ آئی ڈی پیز آئے، اتنےآئی ڈی پیز جب چھوٹے صوبے میں آئیں گے تو مشکلات ہوں گی، آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال وفاق کی ذمہ داری ہے صوبے کی نہیں کیونکہ اس سلسلے میں سارے مالی وسائل وفاقی حکومت کو مل رہے ہیں اورصوبے کی مدد کی بجائے تنقید کی جارہی ہے، پرویز خٹک نے آئی ڈی پیز کے مسئلے پرسپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔  ماروی میمن شہباز شریف کی طرح ڈرامے کرکے کچھ حاصل نہیں کرسکتیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرپشن، رشوت خوری، منی لانڈرنگ، ماورائے عدالت قتل غرض کہ ملک کا ایسا کوئی جرم نہیں جو شریف برادران نے نہ کیا ہو، سپریم کورٹ میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی اور موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حلف نامے موجود ہیں کہ کس طرح انہوں نے انتخابات میں رقم لی اور کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر لندن بھجوائے۔ سماء

tariff

petroleum products

fwo

Tabool ads will show in this div