چین نےپاکستان کےلیےاہم قدم اٹھالیا

china pm

نیویارک: وزیراعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ لی کی چيانگ نے کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیراعظم اور وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں دو طرفہ علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیراعظم نے وزیراعظم نوازشریف کو یقین دلایا کہ ہر فورم پرپاکستان کا ساتھ دیں گے۔ چین پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کاچین حامی ہے۔انھوں نے امیدظاہرکی کہ عالمی برادری کشمیر پر پاکستانی موقف کو سمجھے گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ سماء

CHINA

UNITED NATION

Tabool ads will show in this div