رحیم یار خان،مسافر وین ٹریلر سے ٹکراگئی،تین ادراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹ


رحیم یار خان   :    رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد سے علی پور جانے والی مسافر وین ٹریلرسے ٹکراگئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق، جب کہ تیرہ زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ صادق آباد چنگی نمبر پانچ پر پیش آیا، جہاں صادق آباد سے علی پور جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ٹریلرسے جا ٹکرائی۔ حادثے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے، جب کہ تیرہ زخمی ہوئے، جنہیں فوری صادق آباد ٹی ایچ کیو اسپتال  منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ سماء

سے

coup

Tabool ads will show in this div