فیصل آباد،تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات،رشتےکےتنازعے3افرادقتل

ویب ایڈیٹر:


فیصل آبا   :   بلوچنی میں گھریلو تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد میں بلوچنی کے علاقے چک نمبر 63 ر ب میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد قتل، جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تاندلیانوالہ کے رہائشی اپنے بیٹے کے رشتے کے سلسلے میں بلوچنی کے علاقہ چک 63ر ب میں ایک رشتے دار کے یہاں آئے ہوئے تھے،جہاں معمولی تکرار نے خونی رنگ اختیار کرلیا اور بات قتل تک جاپہنچی، جھگڑے کے دوران احمد علی اپنے گھر والوں کے ساتھ واپس جارہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں احمد علی ،اس کی بیوی نوراں اور ایک رشتے دار خاتون جاں بحق اور اکبر نامی شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔ سماء

کی

premier

cpec

Tabool ads will show in this div