سفاک باپ نےگھریلوجھگڑےپردوسالہ بیٹے پرابلتادودھ پھینک دیا

اسٹاف رپورٹ
گوجرانوالہ:شاہین آباد میں گھریلو تنازعے پرظالم باپ نے سوئے ہوئے دو سالہ بیٹے پر اُبلتا ہوا دودھ پھینک ديا۔ بچے کو تشویشناک حالت میں لاہورکے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

ماں باپ اولاد کی معمولی سی تکلیف پر ہی تڑپ اٹھتے ہیں لیکن جھگڑے کی صورت میں ان کا غصہ بھی بے چارے بچوں پر ہی اترتا ہے۔

گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں تاروالا بازار کے رہائشی محنت کش محمد ریاض کا اہلیہ سے جھگڑا ہوا تو اُس نے مشتعل ہو کر سوئے ہوئے دو برس کے بیٹے پر اُبلتا ہوا دودھ پھینک دیا جس سے احمد بُری طرح جھلس گیا ۔ بچے کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماء


ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے ویڈیو کے لنک پر کلک کریں

دیا

Afghan

Tabool ads will show in this div