ماریا شراپووا کی قسمت کا فیصلہ قریب

ماسکو : روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا کی ڈوپنگ کیخلاف اپیل کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، جس میں ان کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے رواں برس منعقدہ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شراپووا پر 2 برس کی پابندی عائد کی تھی، کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شراپووا کی اپیل پر فیصلہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں سنایا جائے گا۔

9

واضح رہے کہ 29 سالہ شراپووا نے ممنوعہ دوا میلڈونیم استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ 2006ء سے صحت سے متعلق مسائل کیلئے یہ دوا استعمال کررہی تھیں اور انہوں نے کبھی کارکردگی بڑھانے کیلئے ممنوعہ ادویات کا سہارا نہیں لیا۔

یاد رہے کہ میلڈونیم کو یکم جنوری 2016ء میں ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اے پی پی

RUSSIA

Australian open

meldonium drug

Tabool ads will show in this div