وزیراعظم نوازشریف جنرل اسمبلی میں آج اہم خطاب کریں گے

Pakistan's Prime Minister Nawaz Sharif addresses the 69th United Nations General Assembly at United Nations Headquarters in New York  September 26, 2014.  REUTERS/Adrees Latif   (UNITED STATES - Tags: POLITICS) - RTR47V8O  

نیویارک: وزيراعظم آج مقبوضہ کشمير کا مقدمہ عالمي برادري کے سامنے پيش کرنے جارہے ہيں۔ان کی تقریر کااہم موضوع مسئلہ کشمیرہونےکا امکان ہے۔

کشمیر کا سلگتا سوال، ایک بار پھر اقوم متحدہ کی ان درو دیوار کے سامنے ہے۔ یہ مقدمہ ہے مظلوم کشمیریوں کا، چَھروں سے زخمی معصوم چہروں کا، برہان وانی کے لہو سے زندہ ہونےوالی عظیم جدوجہد آزادی کا اور وکیل ہوں گے، وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ۔تيس ملکوں کے سربراہان  ایک بار پھر بھارت کے ریاستی تشدد اور بربریت کی گھناونی داستان کے گواہ بنیں گے۔

اس موقع پر بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی جنرل اسمبلی میں موجود نہیں ہونگے جوانہترسال سے جاری بھارتی قبضے کو ظلم کی بنیاد پر جاری رکھنا چاہتا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بغل میں چھری لیے رام رام کرتی ضرور دکھائی دیں گی۔ بلوچستان کے امن کو را کے ذریعہ تباہ کرانے اور پاکستان دشمنوں کو پناہ دینے والی بھارتی حکومت، ہمارے صوبے کے حالات کا رونا روئے گی۔ ۔ سماء

UNITED NATION

Tabool ads will show in this div