نمبرون تک پہنچنےوالی یہ منزل آسان نہیں تھی

Sep 21, 2016

ICC Mess Lhr Yasir Pkg 21-09

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/NUMBER-ON-STORY-PKG-21-09.mp4"][/video]

کراچی: پاکستان نے پہلی بار نمبر ون ٹیسٹ ٹیم  بننے کے لئے کئي مشکل مراحل طے کئے ليکن مسائل کومنزل کي راہ ميں  رکاوٹ نہ بننے ديا۔ مصباح الحق، يونس خان،یاسر شاہ سمیت ہرکھلاڑی نےاپناکردارادا کیا۔

شاہینوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں دھوم مچادی ۔انٹرنیشنل کرکٹ سے محرومی رکاوٹ نہ بن سکی۔ پاکستان نےسب کوپیچھےچھوڑدیا۔ پہلےآسٹریلیا کو روندا، نیوزی لینڈکو ٹھکانےلگایا، ویسٹ انڈیز کا برا حال کیا اورپھرانگلینڈ کو انگلینڈ میں سبق سکھایا۔

اس دوران کئی ہیروز سامنے آئے۔یاسر نے وکٹیں اڑائیں ،مصباح الحق نے چھکے لگائے،یونس خان نے رنز کے انبار لگادیئے۔ٹیسٹ کی نمبر ون سائیڈ بننے کےلیے ہرکھلاڑی نےاپناکردار نبھایا۔ایک تیرسے پاکستان نے دو شکار کئے۔

آئی سی سی میس جیتی اوربھارت سے نمبرایک پوزیشن چھین لی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میں نمبرایک بن گئی۔ سماء

younas khan

Tabool ads will show in this div