امریکا کی جانب سے پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن: امریکا کے عسکری حکام نے بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔ جنرل راحیل شریف اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل آسٹن کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔


پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں امریکی سینیٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جے آسٹن سے ملاقات کی ۔۔ اس ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سمیت دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔ جنرل راحیل شریف نے امریکی جنرل کو آپریشن ضرب عضب میں حآصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔

 

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کامیابیوں کا اعتراف کیا ۔۔ دونوں جنرلز نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔۔ جنرل راحیل شریف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ سماء

decision

paper

پاک فوج

Tabool ads will show in this div