وزیراعظم کی تمام ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر ترجیح رہا، اعزازچوہدری

Ptv Aizaz Ch Interview 26-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Aizaz-Maliha-Briefing-Pkg-21-09-Arsalan.mp4"][/video]

نیویارک: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں، جن میں مسئلہ کشمیر کو ترجیحی حیثیت حاصل رہی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے ہمراہ نیو یارک میں پریس یریفنگ کے دوران خارجہ سیکرٹری نے بتایا کہ ترک صدر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ او آئی سی ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گا۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب سے قبل عالمی رہنماﺅں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھایا، عالمی برادری نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی، جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جاپان، سوئزرلینڈ اور آسٹریلیا کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے میں بتا یا۔

نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شرکت کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محدود نہیں ہو سکتا، خطے میں جوہری سرگرمیوں پر یکطرفہ پابندیاں نہیں لگائی جا سکتیں، دنیا پہلے بھارت کی جوہری سرگرمیوں کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو کہا ہے وہ بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ کہ وزیراعظم آج ایران کے صدر، چین کے وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جتنا کام کیا کسی اور نے نہیں کیا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں، عالمی برادری دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری قربانیوں کی معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو موثر طور پر اجاگر کریں گے اور کشمیر کا مقدمہ مدلل انداز میں دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ میں نے بھی یورپی یونین کی سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کہا ہے کہ یورپ کشمیر پر آواز بلند کرے اور مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قیادت متحد ہے اور ہم اقوام متحدہ میں اپنا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ اور ملیحہ لودھی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دئیے۔ اے پی پی/سماء

PM Nawaz Sharif

kashmir issue

UNGA

Nuclear Supplier Group

Dr Maleeha Lodhi

Tabool ads will show in this div