وزیراعظم کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پرگفتگو
نیو یارک: وزیراعظم نواز شریف کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاپان نیوکلئیر سپلائیرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے کاجائزہ لے۔
تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کی جاپانی ہم منصب شینزوایبے سے ملاقات نیویارک میں ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کا قریبی دوست اور ترقیاتی شراکت دار ہے۔ دونوں ملک تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کےشعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں ںے زور دیا کہ جاپان نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے کا جائزہ لے۔ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہے۔
وزیراعظم نے جاپانی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں پر تشدد کارروائیاں بند کرانے کےلئے بھارت پردباؤ ڈالے۔ جاپانی وزیراعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی اور معاشی اصلاحات میں تعاون کیلئے پاکستان کو پیش کش بھی کی۔ سماء