ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما پارٹی سے فارغ

Sep 20, 2016
Farooq-Sattar-On-News-Beat-Sot-10-09--640x480 کراچی : ایم کیو ایم پاکستان چیپٹر کے چار بڑے رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، نکالے جانے والوں میں مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم رضا، واسع جلیل، اور کنوینئر ندیم نصرت شامل ہیں۔ سماء کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی زیر صدارت پارٹی مستقبل سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں چار اہم رہنماؤں کی خدمات بھی پارٹی کیلئے روکنے کا اعلان کیا گیا۔ ویڈیو دیکھیں : ندیم نصرت200فیصدبھارتی پالیسی پرعمل کررہےہیں فاروق ستار نے اجلاس میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کنوینئر ندیم نصرت، واسع جلیل، مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم رضا کو پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ویڈیو دیکھیں : ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اور اظہار لاتعلقی چاروں رہنماؤں کو پارٹی سے الگ کرنے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ندیم نصرت کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنی پارٹی کی علیحدہ ویب سائٹ بھی لانچ کریں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بائیس اگست 22 کے بعد ہونے والی پاکستان مخالف تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے الطاف حسین سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا تھا۔ سماء

FAROOQ SATTAR

wasay jalil

nadeem nusrat

MQM Pakistan

minus one formula

Tabool ads will show in this div