آرکائیو
»
بھارتی اداکارسلمان خان کےوالدکی نوازشریف کیخلاف غلیظ زبان

سلیم خان کا کہنا تھا کہ معذرت کے ساتھ، مگر جن لوگوں نے آپ کا نام رکھا اگر ان کو مستقبل اور آپ کے کردار کا انداز ہوتا تو وہ کبھی بھی آپ کا نام نواز شریف نہیں بلکہ "بے نواز شریر" رکھتے۔ اپنی ٹوئٹ میں سلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ "نواز شریف آپ کی تو یہ اوقات ہے کہ خود آپ کے ملک میں آپ کی کوئی نہیں سنتا، نہ آپ کے لوگ، نہ آپ کی آرمی اور نہ آپ کی پارلیمنٹ"۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے تو ڈر ہے کہ واللہ آپ کے گھر والے بھی آپ کی سنتے ہونگے یا نہیں"۔ تعجب کی بات ہے کہ ایک ایسی صورت حال میں جب کوئی آپ کی بات سننے میں دلچسپی نہیں رکھتا، آپ پوری دنیا میں گھوم کر بھارت کی شکایت کرتے پھر رہے ہیں، کیا آپ کو لگتا ہے کہ کسی نے آپ کی بات پر توجہ دی ہوگی یا سنا ہوگا ؟؟۔1/4 Beg your pardon Mr Sharif, If people those who gave you your name knew what your characteristics would be,
— Salim Khan (@luvsalimkhan) September 20, 2016

