ترکش بری فوج کے سربراہ کا کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹرکادورہ

Sep 20, 2016
14359090_1248743415156262_3646198250461760802_n راول پنڈی : ترکش بری فوج کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ترکش جنرل کو پاک افواج کے آپریشنل، انٹیلی جنس اور تربیتی امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک بری فوج کے سربراہ صالح ذکی نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، جی ایچ کیو آمد پر ترک کمانڈر جنرل صالح ذکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، اس دوران ترک کمانڈر کو پاک افواج کے آپریشنل، انٹیلی جنس اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی قولاق نے ملاقات کی، جس میں دفاعی شعبے میں تعاون اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر جنرل صالح ذکی جی ایچ کیو پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ۔ اس دوران ترک کمانڈر کو پاک فوج کے آپریشنل ، انٹیلی جنس اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی ۔ جنرل صالح ذکی نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں کوسراہا جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ترک کمانڈر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ بھی شریک تھے ترک فوج کا وفد پاک فوج کے تربیتی مراکز خصوصاً نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی کا دورہ کرے گا۔ سماء

ARMY CHIEF

COUNTER TERRORISM DEPARTMENT

SSG

turkish general

Salih Zeki Colak

Commander of the Turkish Land Forces

Tabool ads will show in this div