لوگ آج تبدیلی کا نعرہ لگارہے ہیں ہم تبدیلی لاچکے ہیں، خالد مقبول صدیقی

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لوگ آج تبدیلی کا نعرہ لگا رہے ہیں، ہم تبدیلی لاچکے ہیں، پورے پاکستان میں ممبر سازی مہم شروع کردی ہے۔

اپر پنجاب میں ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں راولپنڈی میں قائم کیمپ کے دورہ کے موقع انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبر سازی مہم کامیاب سے جاری ہے، متحدہ جب بھی پنجاب میں اپنے فلسفے کا پرچار کرتی ہے تو اسے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے، قائد تحریک الطاف حسین پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ہر پاکستانی فخر سے زندگی گزار سکے۔

وہ کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے نوجوان اقتدار کے ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتے کیونکہ ان کی قسمت کے فیصلے موروثی سیاست کرنے والے کرتے ہیں، متحدہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب اور نوجوان طبقے کو ایوانوں تک پہنچایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ریاستی طاقت کے بجائے سیاسی راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ سماء

parliament

ہم

regime

Tabool ads will show in this div