ندیم نصرت200فیصدبھارتی پالیسی پرعمل کررہےہیں،رضاہارون

Raza Haroon Pc Khi 16-03 کراچی : پی ایس پی رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین میں کوئی فرق نہیں، فاروق ستار اس سارے ڈرامے میں شامل ہیں، ندیم نصرت دو سو فیصد بھارتی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔ مائنس ون فارمولا سے متعلق ندیم نصرت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ایس پی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ تعجب کی بات نہیں، ایسا ہی ہونا تھا، ہم تو پہلے دن سے یہی کہہ رہے تھے، حقیقت میں ایم کیو ایم اور متحدہ بانی الگ نہیں۔ رضا ہارون نے کہا کہ ندیم نصرت200فیصد بھارتی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں، دباؤ صرف فاروق ستار پر ہے، ایک ہی ایم کیو ایم ہے،دونوں جماعتوں میں کوئی فرق نہیں، فاروق ستار اس سارے معاملے میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے کنوینئر کا رول ختم نہیں کیا، ندیم نصرت کو مائینس نہیں کیا جاسکا، ایم کیو ایم پاکستان ایک ڈرامہ ہے، فاروق ستار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ دوسری جانب عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ واسع جلیل اور ندیم نصرت نے کبھی پاکستان نہیں آنا، ان کو دفن کر دینا چاہیے، جب کہ ان کی جائیدادیں ضبط کرنی چاہئیں۔ سماء

raza haroon

PSP

minus one formula

Tabool ads will show in this div