فلم مالک پر ایک بار پھر پابندی کا امکان

Film Malik Cenima Khi 15-09

کراچی : فلم مالک کی نمائش کی اجازت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلج کردیا گیا، وزارت قانون کا مؤقف ہے کہ قابل اعتراض مواد والی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزارت قانون نے فلم مالک کی نمائش کی اجازت سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم مالک میں دکھایا گیا مواد گمراہ کن ہے، قابل اعتراض مواد والی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزارت قانون نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ فلم مالک کی نمائش کی اجازت کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے فلم مالک کی نمائش پر پابندی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں نمائش کی اجازت دی تھی۔

اس سے قبل پاکستانی فلم مالک کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے کہا تھا کہ فلم پر پابندی لگنے کے بعد سرکاری نوکری چھوڑ دی، انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ فلم کی آڑ میں ان کو نشانہ بنایا جاسکتا تھا۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

Aashir Azeem

Law Ministery

Tabool ads will show in this div