سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات : خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ نمائندہ سماء کے مطابق سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے خوفزدہ ہوکرلوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزتاجکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ جبکہ اس کی گہرائی 103کلو میٹر تھی ۔ سماء