عمران خان،طاہرالقادری کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم

Sep 20, 2016

imran qadri

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں ملزمان عمران خان اور طاہر القادری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسے کررہے ہیں لیکن پولیس کو نہیں مل رہے۔ عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری مشکل سے نہ نکل سکے۔عدالت نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام کے روبرو، ایس ایچ او سیکرٹریٹ نے تعمیلی رپورٹ میں بتایا کہ ملزمان کے گھر پرچھاپہ مارا مگر وہ موجود نہیں تھے۔

عدالت نے پولیس پراظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم عمران خان جلسے کرتا پھررہا ہے اور آپ کو مل نہیں رہا ۔

عدالت نے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  ہدایت کی کہ 11 اکتوبر تک ملزمان کو خود گرفتار کر کے پیش کریں۔

واضح رہے کہ دوہزار چودہ میں تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے اسلام آباد دھرنے میں مشتعل مظاہرین نے حملہ کر کے اس وقت کے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کر دیا تھا ۔‎ سماء

IMRAN KHAN

ATC

tahir ul qadri

SIT IN

arrest warrent

SSP islamabad

Tabool ads will show in this div