رائے ونڈ مارچ، خورشید شاہ کے حکومت کو مفید مشورے
اسلام آباد : اپوزیشن رہنماء خورشید شاہ نے رائے ونڈ مارچ سے متعلق حکومت کو مفید مشورے دے ڈالے، کہتے ہیں وفاق محتاط رویہ اپنائے، صورتحال خراب ہوئی تو نقصان کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے، عمران خان بھی اپنے احتجاج کو پر امن رکھیں۔
انہوں نے ن لیگ حکومت کو مشورہ دیا کہ رائے ونڈ معاملے پر محتاط رویہ اپنائے، اگر صورتحال خراب ہوئی تو نقصان کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
خورشید شاہ بولے کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر"آئی واش" کے سوا کچھ نہیں، وزیراعظم کو خود پتہ ہے کہ ان کی تقریر میں کچھ نہیں تھا۔ سماء
KHURSHEED SHAH
IMRAN KHAN
Raiwind march
Panama
تبولا
Tabool ads will show in this div