لاڑکانہ میں نامعلوم افراد سرگرم، حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری

اسٹاف رپورٹ

لاڑکانہ : سونامی لشکر 21 نومبر کو بھٹو کے لاڑکانہ میں پڑاؤ ڈالے گا، شہر میں نامعلوم افراد نے سندھ حکومت کی خراب کارکردگی کی کہانی عوام کے ہاتھوں میں پہنچادی، ترقیاتی منصوبے پورے نہیں ہوئے، کرپشن بھی خوب ہوئی۔

لاڑکانہ میں کپتان کے سونامی سے پہلے وائٹ پیپر پہنچ گیا، نامعلوم افراد نے حکومت کی خراب کارکردگی کی کہانی ہاتھوں ہاتھ پہنچادی، شہر کی تنگ گلیاں اور ادھورے ترقیاتی کام، پیپلز پارٹی حکومت کے ادھورے وعدے، نامکمل منصوبے اور خراب کارکردگی، وائٹ پیپر پر تصاویر کے ساتھ سب کچھ آگیا۔

ایک طرف وائٹ پیپر اور دوسری جانب سونامی کی لہریں، جو اب لاڑکانہ کا رخ کرکے جوش مار رہی ہیں، نامعلوم افراد کا وائٹ پیپر کیا رنگ دکھاتا ہے، 21 نومبر کو سامنے آجائے گا۔ سماء

MQM

karzai

Tabool ads will show in this div