پاکستان سے تعلقات میں آرمی چیف اہم شخصیت ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

اسٹاف رپورٹ

واشنگٹن : پاک امریکا تعلقات میں جنرل راحیل اہم شخصیت ہیں، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے امریکی حکام سے ان کی ملاقاتیں مثبت رہیں۔

پاکستان اور امریکا کے وسیع تعلقات ہیں، جنرل راحیل شریف دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم شخصیت ہیں، امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی فوجی حکام سے ملاقاتوں کو مثبت قرار دیا۔

ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ جنرل راحیل شریف نے سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں ملاقاتیں کیں، جس میں بارڈر سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان نے ضرب عضب سمیت دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کی اہمیت کا اعتراف بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف سے فلوریڈا میں امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل لائیڈ آسٹن نے ملاقات کی، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ لکھا کہ ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت پاک افغان تعلقات کی بہتری اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت بھی زیر غور آئی۔

ملاقات میں ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے، جنرل لائیڈ آسٹن نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا ہے۔ سماء

dharna

Bhutto

Tabool ads will show in this div