کھارادر تھانے کے قریب کریکر حملہ،20افراد زخمی
ویب ایڈیٹر
کراچی : کھارادر تھانے کے قریب کریکر حملے میں 20افراد زخمی ہوگئے، ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بولٹن مارکیٹ کے قریب کھارادر تھانے کے سامنے نامعلوم حملہ آور کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، جوس کے ٹھیلوں کے قریب شدید دھماکے سے 20افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ پولیس نہیں تھی، دھماکے کی جگہ گڑھا پڑ گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ سماء