نیویارک : امریکی ٹی وی ڈرامہ سریز گیم آف تھرونز نے ایمی ایوارڈ میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ گیم آف تھرونز نے تینوں اہم کیٹگریز میں کلین سوئپ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے مائکرو سوفٹ تھیٹر میں ٹی وی سیریز کے آسکرایوارڈز ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس68 ویں پرائم ٹائم شو تقریب میں ہالی ووڈ کے مشہور فلمی ستاروں کے علاوہ انگلش ڈرامہ سیریل کوانٹیکو میں اداکاری کرنے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی موجود تھیں۔

ایمی ایوارڈز کی خاص بات کہ سالانہ پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز میں مسلسل دوسرے سال بھی "گیم آف تھرونز" کو بہترین ٹی وی ڈرامہ سیریز قرار دیا گيا۔

بہترین ٹی وی سیریزقرار پانے والی ڈرامہ سیریل نے تینوں اعلیٰ ایوارڈز جیت کر ایمی کی تاریخ میں سب سے زیادہ 38 اعزازات حاصل کرنے کا منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ گیم آف تھرونز نے ٹیکنیکل کیٹگریز میں بھی 9 ایوارڈ جیتے ہیں۔

سیریز کے معروف فنکار جان اسنو اور ٹیرئین لینسٹر لیجنڈ کردار بننے کے باوجود کوئی ایوارڈ اپنے نام نہ کرسکے۔ سماء