غریدہ فاروقی قوم کی بہادر بیٹی ہیں، الطاف حسین کا انعام کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد نے سماء کی نیوز اینکر غریدہ فاروقی کو قوم کی بہادر بیٹی قرار دیدیا، الطاف حسین نے شمالی وزیرستان میں فوج کے کارنامے سامنے لانے کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران پُرخطر مقامات کے دورے کو غریدہ فاروقی کی بہادری قرار دیا، کہتے ہیں کہ غریدہ فاروقی کی رپورٹ کے ذریعے ہی معلوم ہوا کہ کس طرح ہمارے بہادر فوجیوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی اور ان کے نیٹ ورک کو تباہ کیا۔

الطاف حسین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ غریدہ فاروقی کی بہادری پر انہیں ستارہٴ جرات یا ستارہٴ امتیاز سے نواز جائے۔

متحدہ کے قائد نے اپنی جانب سے سماء کی نیوز اینکر اور ان کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان بھی کیا۔ سماء

Gullu Butt

tragic

galaxy